ممبئی ،28؍ مارچ(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)سی ڈی آر معاملہ میں ٹھانے پو لیس کی حراست میں رہے وکیل رضوان صدیقی کو آزادکرنے کے ممبئی ہائی کورٹ کیحکم کے خلاف مہاراشٹرا حکومت نیسپریم کورٹ کادروازہ کھٹکھٹایا ۔اس معاملہ پر عدالت عظمیٰ میں 6 اپریل کو سماعت ہوگی۔غور طلب ہے کہ قانونی عمل کی پیروی کرنے کی ضرورت کو سب سے اہم بنیاد بتاتے ہوئے ممبئی ہائی کورٹ نے ٹھانے پو لیس کو وکیل رضوان صدیقی کو حراست سے رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔واضح رہے کہ رضوان پر الزام ہے کہ اس نے نوازالدین صدیقی کے کہنے پر سی ڈی آر معاملہ میں ملزم ڈکٹیٹو پرشانت پالیکر کیذریعے نواز الدین صدیقی کی اہلیہ عالیہ صددیقی کے سی ڈی آر نکلوائے تھے۔اداکار نواز الدین صدیقی کا نام اس وقت سامنے آیا جب ٹھانے پولیس نے دیگر جاسوسوں کو غیر قانونی طریقہ سے کال ڈیٹا ریکارڈنگ کے معاملہ میں گرفتار کیا۔اسی دوران پولیس کو پتہ چلا کہ رضوان صدیقی نواز کی اہلیہ کی جاسوسی کر رہے تھے۔ پولیس ابھی اس معاملہ کی تفتیش کر رہی ہے۔